بورڈ آف ریونیو پنجاب نے فرد ملکیت کے اجراء سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، احمد ہارون

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سرگودھا احمد ہارون نے کہا ہے کہ بورڈ آف ریونیو پنجاب نے جائیدادوں کی خرید وفروخت اور لین دین کے حوالے سے فرد ملکیت کے اجراء سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ڈرگودھا۔ 05 جولائی (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سرگودھا احمد ہارون نے کہا ہے کہ بورڈ آف ریونیو پنجاب نے جائیدادوں کی خرید وفروخت اور لین دین کے حوالے سے فرد ملکیت کے اجراء سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت پنجاب میں ٹرانزیکشنل فرد یعنی Record of Rights کا اجرا 31 دسمبر 2026 تک حسبِ سابق جاری رہے گا۔ اے ڈی سی ریونیو نے کہا کہ نئے نوٹیفکیشن کے مطابق یکم جنوری 2027 سے متعلقہ اضلاع میں ٹرانزیکشنل فرد کا اجرا بند کر دیا جائے گا، جس کے بعد اراضی و جائیدادوں کے لین دین خرید و فروخت کے لیے گرین پراپرٹی سرٹیفکیٹ اور پراپرٹی رپورٹ قانونی طور پر قابل قبول دستاویزات ہوں گی۔