سرگودھا۔ 26 مارچ (اے پی پی):تھانہ ساہیوال پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 20 سال قبل دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار کرلیا ۔ اشتہاری مجرم حنیف خان نے 2005میں منصور شاہ اور تقی شاہ کو ناحق قتل کیا اور روپوش ہو گیا تھا۔ اشتہاری مجرم خیبر پختونخوا اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں روپوش رہا، ایس ایچ او ساہیوال ناصر عباس شاہ نے ٹیم کے ہمراہ جدید و روایتی طریقے استعمال کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو گرفتارکر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف نے کہاکہ مجرم کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ مجرم کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرارواقعی سزادلوائی جائے گی۔