برابری، باہمی احترام کی بنیاد پرامریکاسے بات چیت کے لئے تیار ہیں، چین

بیجنگ۔26مارچ (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ وہ برابری اور باہمی احترام کے اصولوں کی بنیاد پر امریکا کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔ تاس کے مطابق یہ بات چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں امریکا اور چین تعلقات کی قومی کمیٹی کے ایگزیکٹو وائس چیئر ایون گرین برگ کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔ چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین …

بیجنگ۔26مارچ (اے پی پی):چین نے کہا ہے کہ وہ برابری اور باہمی احترام کے اصولوں کی بنیاد پر امریکا کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار ہیں۔ تاس کے مطابق یہ بات چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں امریکا اور چین تعلقات کی قومی کمیٹی کے ایگزیکٹو وائس چیئر ایون گرین برگ کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔

چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین ایک دوسرے کے جائز تحفظات کو دور کرنے کے لئے برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر امریکا کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین امریکا تعلقات اس وقت پیش رفت کے حوالہ سے نازک مرحلے پر ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ دونوں فریقین کو اہم اتفاق رائے اور دونوں رہنماؤں کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے، تبادلوں کو مضبوط بنانا چاہیے، باہمی افہام و تفہیم کو بہتر بنانا چاہیے، غلط فہمیوں سے گریز کرنا چاہیے اور اختلافات کو دور کرنا چاہیے۔

نیشنل کمیٹی آن یونائیٹڈ سٹیٹس چائنا ریلیشنز ( این سی یو ایس سی آر ) کی بنیاد 1966 میں امریکا میں سول، مذہبی اور کاروباری برادریوں کے ’’چین مبصرین‘‘ کے ایک گروپ نے رکھی تھی۔ یہ تنظیم ایک غیر منافع بخش تعلیمی ادارہ ہے جو دونوں ممالک کے شہریوں کے درمیان افہام و تفہیم کو بہتر بنانےکے لئے ہے۔