امریکا کے نامور ٹینس سٹارفرانسس ٹیافو اور فرانسیسی ٹینس کھلاڑی آرتھر فلز اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرر رکھتے ہوئے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے جبکہ اٹلی کے ٹینس کھلاڑی فلاویو کوبولی اور امریکی ٹینس کھلاڑی برینڈن ناکشیمامردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے
فرانسس ٹیافو اور آرتھر فلز سنسناٹی اوپن ٹینس مینز سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے

مزید خبریں
اوہائیو۔23اگست (اے پی پی):امریکا کے نامور ٹینس سٹارفرانسس ٹیافو اور فرانسیسی ٹینس کھلاڑی آرتھر فلز اپنی فتوحات کے سلسلے کو برقرر رکھتے ہوئے سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے جبکہ اٹلی کے ٹینس کھلاڑی فلاویو کوبولی اور امریکی ٹینس کھلاڑی برینڈن ناکشیمامردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل میں ہار کر ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ای ایس پی این کے مطابق امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ایونٹ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو انتہائی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں ۔ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میچ میں28 سالہ امریکی ٹینس کھلاڑی فرانسس ٹیافو نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی برینڈن ناکشیما کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7 اور 3-6 سے ہرا کر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ایک اور سیمی فائنل میچ میں فرانس کے 22 سالہ ٹینس کھلاڑی آرتھر فلزنے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے اٹلی کے حریف ٹینس کھلاڑی فلاویو کوبولی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 4-6سے شکست دے کر ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔







