سرگودھا،ستھرا پنجاب حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے،کمشنر

145
Sathrapunjab
Sathrapunjab

سرگودھا۔ 06 مارچ (اے پی پی):ستھرا پنجاب حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے جس پر بھاری اخراجات کیے جا رہے ہیں اور کنٹریکٹرز کو تمام وسائل بھی فراہم کئے گئے ہیں۔ عوام کو محسوس ہونا چاہیے کہ ستھرا پنجاب بہترین نظام ہے جس سے حقیقی معنوں میں انہیں ریلیف ملا ہے۔

ان خیالات کا اظہارکمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے بھکر کی تحصیل کوٹ کلور کوٹ میں ایس ڈبلیو ایم سی کے کنٹریکٹر کی جانب سے ستھرا پنجاب کی جاری سرگرمیوں بارے بریفنگ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کمشنر نے کہا کہ تشکیل کردہ مائیکرو پلان پر من و عمل درآمد کروایا جائے اور ورکرز کی تربیت بھی ساتھ جاری رکھی جائے۔ انہوں نے ستھرا پنجاب کی مانیٹرنگ کا میکنزم بنانے اور عوام کا فیڈ بیک لے کر منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی۔

سی ای او نے بتایا کہ 15 اپریل سے سرگودہا ڈویژن کے کنٹریکٹرز کو معاہدے کے تحت ستھرا پنجاب کی سرگرمیاں انجام نہ دینے پر جرمانہ اور کٹوتی کا عمل بھی شروع کیا جا رہا ہے۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ تحصیل کلور کورٹ 16 شہری اور 13 دیہی وارڈز پر مشتمل ہے، جہاں روزانہ 143 ٹن کوڑا کرکٹ اکٹھا کیا جا رہا ہے، جس کے لیے چک 45 ایم ایل اور 38 ایم ایل میں دو ڈمپنگ سائیٹ بنائی گئی ہے۔ تحصیل بھر میں ایک دفعہ زیرو ویسٹ کرنے کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے جس میں 71 اڑوڑیاں کی نشاندھی کی گئی ہے

جن کو ختم کیا جائے گا۔ صفائی اپنے آپریشن میں 327 ورکرز اور 81 مختلف اقسام کی مشینری کو استعمال میں لایا جا رہا ہے جبکہ 326 کنٹینرز ، ہتھ ڑیرھیوں ڈرم و ٹوکریاں بھی مختلف مقامات پر رکھی گئی ہے۔ تحصیل بھر میں 27 دنوں میں 3 ہزار 608 ٹن کوڑا کرکٹ اکٹھا کر کے ڈمپنگ سائیٹ پر منتقل کیا گیا ہے۔ گھروں سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کے علاوہ دیہی علاقوں میں نالیوں کی بھل صفائی بھی کی جا رہی ہے۔

بھاری مشینری پر ٹریکٹرز کی تنصیب جاری ہے۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر نے اپنے فیڈ بیک سے بھی آگاہ کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف، سی ای او ایس ڈبلیو ایم سی رانا شاہد عمران اور اسسٹنٹ کمشنر کلورکوٹ ملک محمد اشرف سمیت ضلع و تحصیل مانیٹرنگ منیجرز بھی موجود تھے۔