الفا سینچوری سے دس لاکھ سے زیادہ اجرام ہمارے نظام شمسی کی طرف سفر کر رہے ہیں، ماہرین فلکیات

نیویارک۔6مارچ (اے پی پی):ہمارے نظام شمسی کے قریب ترین واقع تین ستاروں پر مشتمل نظام الفا سینچوری سے دس لاکھ سے زیادہ اجرام ہمارے نظام شمسی کی طرف سفر کر رہے ہیں ۔ سائنسی موضوعات پر تحقیقی مضامین شائع کرنے والی ویب سائٹ اے آر ایکس آئی وی کے مطابق ان اجرام میں سے زیادہ تر مواد 2 کلومیٹر فی سیکنڈ سے بھی کم رفتار سے سفر کرتے ہیں۔ ان …

نیویارک۔6مارچ (اے پی پی):ہمارے نظام شمسی کے قریب ترین واقع تین ستاروں پر مشتمل نظام الفا سینچوری سے دس لاکھ سے زیادہ اجرام ہمارے نظام شمسی کی طرف سفر کر رہے ہیں ۔ سائنسی موضوعات پر تحقیقی مضامین شائع کرنے والی ویب سائٹ اے آر ایکس آئی وی کے مطابق ان اجرام میں سے زیادہ تر مواد 2 کلومیٹر فی سیکنڈ سے بھی کم رفتار سے سفر کرتے ہیں۔

ان میں سے ایک سو میٹر سے بڑی جسامت رکھنے والے کم از کم دس لاکھ اجرام ہمارے نظام شمسی سے باہر موجود برفانی دائرے کے قریب پہنچ چکے ہیں اور الفا سینچوری کے ہمارے نظام شمسی کے قریب آنے پر ان کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے جو جو تقریباً 28 ہزار سال میں ہمارے نظا م شمسی کے قریب ترین مقام تک پہنچ جائے گا۔

سائنسدانوں کے مطابق شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ الفا سینٹوری سے خارج ہونے والا مواد جس کا حجم بہت کم ہے پہلے ہی خلا میں طویل سفر طے کر چکا ہے اور اس میں سے کچھ اس وقت ہمارے نظام شمسی میں موجود ہو سکتا ہے۔سائنسدانوں کا خیال ہے کہ الفا سینچوری سے آنے والے یہ اجرام کسی دوسرے سیاروں کے نظام کی تاریخ کے ساتھ ساتھ ہمارے اپنے نظام شمسی بارے مزید انکشاف کر سکتے ہیں۔