سعودی عرب اور فرانس کے درمیان کھیل کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

سعودی عرب اور فرانس کے درمیان کھیل کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیےگئے۔

پیرس۔24اگست (اے پی پی):سعودی عرب اور فرانس کے درمیان کھیل کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیےگئے۔

اردو نیوز کے مطابق مفاہمتی یادداشت پر دستخط گزشتہ روز پیرس میں ای سپورٹس ورلڈ کپ 2026 کی اختتامی تقریب کے موقع پر کئے گئے۔سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی اور فرانسیسی ہم منصب مارینا فیری نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیےجس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کھیل کے شعبے میں تعاون کو مضبوط بنانا، مشترکہ کام کے دائرہ کار کو وسعت دینا، مہارت اور تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔ مفاہمتی یادداشت دونوں ممالک کے درمیان کھیل کے شعبے میں تعاون کے لیے ایک عمومی فریم ورک تشکیل دیتی ہے جس میں متعلقہ اداروں اور تنظیموں کے درمیان پروگراموں اور مہارتوں کا تبادلہ، سپورٹس پرسنل ڈویلپمنٹ، دونوں ممالک کی میزبانی میں ہونے والی کانفرنسوں، سیمینارز اور سپورٹس ایونٹس میں شرکت میں اضافہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایلیٹ سپورٹس، ای سپورٹس، گراس روٹس سپورٹس، سپورٹس سائنس، سپورٹس میڈیسن اور سپورٹس لا کے شعبوں میں کوچز، ماہرین اور ریسرچرز کے درمیان مہارتوں کے تبادلے اورتعاون کو بھی کور کیا گیا ہے۔ یہ مفاہمتی یادداشت سعودی عرب اور فرانس کے درمیان مضبوط تعلقات، سپورٹس اداروں اور تنظمیوں کے درمیان کھیل کے شعبے میں تعاون اور مشترکہ کام کے مواقع بڑھانے کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتی ہے۔