سرگودھا،پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں ،5ملزمان گرفتار

79
پولیس تھانہ ستگھرہ نے 12 کلو چرس برآمد کر لی ،سی سی ڈی نے موٹر سائیکل لفٹر گینگ کا ایک ملزم گرفتار کر لیا، 6 موٹرسائیکلیں برآمد

سرگودھا۔ 27 نومبر (اے پی پی):پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں 5 ملزمان گرفتارکرلئے گئے۔چوکی فروکہ پولیس نےدوران کارروائی کیٹگری بی کا اشتہاری مجرم رمضان اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزم شہزاد کو گرفتارکرکے پسٹل 30 بور برآمد کرلیاگیا۔

اسی طرح نقب زنی میں مطلوب 3 رکنی گینگ ساجد، آصف اور شاہ علی کوگرفتار کر لیا گرفتار گینگ کے قبضہ سے5 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا گرفتارکرکے برآمدہ مال مسروقہ بعد از قانونی کاروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔

اس موقع پر ڈی پی او ااسد اعجاز ملہی نے کہا کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سرگودھا پولیس ہر لمحہ کوشاں رہے گی۔