سرگودھا،پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی، 7 ملزمان گرفتار

79

سرگودھا۔ 31 جنوری (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ اور اشتہاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کی ہدایت پر تھانہ میلہ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 2 منشیات فروش، 2 اشتہاری مجرمان اور1 غیرقانونی اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتارکرکے چرس اورغیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا ۔

گرفتار منشیات فروش فیصل سے 550 گرام چرس،وقاص سے 250 گرام چرس اور ملزم ظفر سے پسٹل 30 بور برآمد کرلیا گیا۔ اسی طرح ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات میں مطلوب دواشتہاری مجرمان شبیر اور رضوان کو گرفتارکر کےمنشیات فروشی اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں۔

اسی طرح تھانہ جھاوریاں پولیس نےغیر قانونی اسلحہ رکھنے اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور ہوائی فائرنگ کرنے والے دو ملزمان گرفتار،غیر قانونی اسلحہ آمد،مقدمات درج گرفتار ملزم ارباب ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا گرفتار ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد غیر قانونی اسلحہ رکھنے والا ملزم قیصر گرفتار، پسٹل 30بور برآمد گرفتار ملزمان کے خلاف ہوائی فائرنگ کرنے اورغیر قانونی اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج گرفتار ملزمان کے خلاف باضابطہ قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔