سرگودھا، ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ

159
Dengue
Dengue

سرگودھا۔20ستمبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ محمد ارشد وٹو نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی سرگرمیوں میں تیزی لائی جائے اورڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، محکمہ صحت کی انسداد ڈینگی کاروائیوں میں دیگر سرکاری محکموں کی شمولیت اور آگہی مہم وقت کی ضرورت ہے۔

اس امر کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،جس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے سی او ہیلتھ ڈاکٹر اسد اسلم نے بتایا کہ ضلع بھر کے ہاٹ سپاٹس کی100فیصد کوریج یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ محکمہ صحت کی اِن ڈور اور آئوٹ ڈور ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں۔