سرگودھا۔ 21 دسمبر (اے پی پی):سرگودھاپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بیوہ عورت کے چوری شدہ 31 تولہ طلائی زیورات برآمد کر لیے۔ پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ شاہ پور سٹی پولیس کو طلائی زیورات چوری کی کال موصول ہوئی جس پرپولیس موقع پر پہنچ گئی،اس کے بعد قانونی کارروائی کرتےہوئےمتاثرہ بیوہ کے بیٹوں کو شامل تفتیش کیا گیا۔ دوران تفتیش متاثرہ بیوہ عورت کے سوتیلے بیٹوں نے اعتراف جرم کر لیا۔
پولیس نے چوری شدہ 31 تولہ طلائی زیورات ایک ہی دن میں چوروں کی نشاندہی کر کے برآمد کر لئے۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتارکرلیا ہے۔ پولیس نےملزمان کی نشاندہی پر دریا جہلم کے کچے کے علاقے سے طلائی زیورات اور نقدی برآمد کرلی ۔