سرگودھا محافظ سکواڈ پولیس کی کارروائی ،3 ملزمان گرفتا ر

82

سرگودھا۔ 18 نومبر (اے پی پی):سرگودھا محافظ سکواڈ پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ آتشی سامان رکھنے والے ملزمان مظہر اور عاطف کو گرفتار کر لیا ۔ ملزمان سے لاکھوں روپے کی مالیت کا آتشی سامان برآمد کر لیا گیا ۔ ا سی طر ح تھانہ جھاوریاں پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران غیرقانونی اسلحہ لے کر گھومنے والے ملزم احسان کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ، گرفتار ملزم سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔