محکمہ تحفظ ماحولیات سرگودھا کی جانب سے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹرماحولیات محمدرانا کی نگرانی میں تحصیل ساہیوال میں ماحولیاتی قوانین اور سموگ کنٹرول ضوابط کی خلاف ورزی پر 4 اینٹوں کے بھٹوں کو مسمار کر دیا گیا
سرگودھا میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر 4 اینٹوں کے بھٹے مسمار، 4 ریسٹورنٹس سیل

مزید خبریں
سرگودھا ۔ 10 ستمبر (اے پی پی):محکمہ تحفظ ماحولیات سرگودھا کی جانب سے سموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹرماحولیات محمدرانا کی نگرانی میں تحصیل ساہیوال میں ماحولیاتی قوانین اور سموگ کنٹرول ضوابط کی خلاف ورزی پر 4 اینٹوں کے بھٹوں کو مسمار کر دیا گیا۔ مسمار کیے گئے بھٹوں میں باہو برکس کمپنی، المدینہ برکس کمپنی، اسلامی برکس کمپنی اور حمدانی برکس کمپنی شامل ہیں۔ دریں اثناء سموگ اور دُھوئیں کے تدارک کے لیے 6 ریسٹورنٹس اور باربی کیو پوائنٹس کا معائنہ بھی کیا گیا۔ معائنے کے دوران سکشن ہُڈ سسٹم نصب نہ ہونے پر 4 ریسٹورنٹس،باربی کیو پوائنٹس سیل کر دئیے گئے، ایک ریسٹورنٹ کو خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا
جبکہ ایک ریسٹورنٹ میں سکشن ہُڈ سسٹم نصب پایا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد رانا نےکہاکہ ماحولیاتی قوانین اورسموگ کنٹرول ضوابط پرسختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی اور سموگ کا باعث بننے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی اور قوانین کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ محکمہ ماحولیات کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے، صاف ہوا کی فراہمی اور سموگ کی روک تھام کے لیے نگرانی اور کارروائیوں کا سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا ہے۔







