پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 10ویں سٹوڈنٹس اولمپک گیمز (کل)جمعہ 11 ستمبر سے کراچی میں شروع ہو گی
10ویں سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کی تیاری مکمل، گیمز جمعہ سے کراچی میں شروع ہو گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 10ویں سٹوڈنٹس اولمپک گیمز (کل)جمعہ 11 ستمبر سے کراچی میں شروع ہو گی۔ پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ گیمز کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ گیمز میں 21 کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں آرچری، اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، کرکٹ، کیچ بال،فٹ سال، فٹنس، جمناسٹک، ہینڈبال، ہاکی، نیٹ بال، پیڈل، پیکل بال، روپ سیکپنگ، رسہ کشی، سکیٹنگ، تھرو بال، تائیکوانڈو، ٹیبل ٹینس اور والی بال کے کھیل شامل ہیں۔ ان کھیلوں کے مقابلے مختلف مقامات پر منعقد ہوں گے جن میں کے ایم سی سپورٹس کمپلیکس، منی سپورٹس کمپلیکس ناظم آباد، ویمنز سپورٹس کمپلیکس، حبیب پبلک سکول، سندھ سپورٹس بورڈ اور الفا کالج شامل ہیں۔ 29 ستمبر کو گیمز کی اختتامی تقریب ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی۔








