نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نےتجارتی سہولت کاری کو مضبوط بنانے، پاکستانی مصنوعات کے معیار اور مسابقتی صلاحیت کو بہتر بنانے، عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانے اور برآمدات میں تنوع پیدا کرنے کی ضرورت اور یورپی یونین میں جی ایس پی پلس کے مواقع سے مزید بھرپور استفادہ کرنے پر زور دیاہے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان کے تجارتی اور برآمدی فروغ کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے بین الوزارتی اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نےتجارتی سہولت کاری کو مضبوط بنانے، پاکستانی مصنوعات کے معیار اور مسابقتی صلاحیت کو بہتر بنانے، عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانے اور برآمدات میں تنوع پیدا کرنے کی ضرورت اور یورپی یونین میں جی ایس پی پلس کے مواقع سے مزید بھرپور استفادہ کرنے پر زور دیاہے۔جمعرات کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے تجارتی اور برآمدی فروغ کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے تجارتی سہولت کاری کو مضبوط بنانے، پاکستانی مصنوعات کے معیار اور مسابقتی صلاحیت کو بہتر بنانے، عالمی منڈیوں تک رسائی بڑھانے اور برآمدات میں تنوع پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے یورپی یونین میں جی ایس پی پلس کے مواقع سے مزید بھرپور استفادہ کرنے پر بھی زور دیا۔انہوں نے برآمدات کے فروغ اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے حکومت کے مربوط اور تمام حکومتی اداروں پر مشتمل حکمتِ عملی کے عزم کا اعادہ کیا جس کے تحت بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل روابط کو فروغ دیا جائے گا۔
وفاقی وزارتوں اور صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی کہ برآمدات کے فروغ اور پاکستان کی تجارتی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کے لئے اہم اقدامات پر پیش رفت کا سلسلہ برقرار رکھا جائے۔اجلاس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، خارجہ امور، تجارت، انسانی حقوق اور قانون و انصاف کے وفاقی سیکرٹریز سمیت وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔








