آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل (جمعہ) کے لیے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روہے 37 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد نئی قیمت 398 روپے 4 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
اوگرا نے کل (جمعہ) کے لیے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل (جمعہ) کے لیے ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روہے 37 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد نئی قیمت 398 روپے 4 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت میں 3 روہے 5 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 370 روپے 80 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج (جمعرات) رات 12 بجے سے ہوگا۔







