گوجر خان، منی ڈیم میں 35 سالہ شخص ڈوب کر جاں بحق، ریسکیو ٹیموں نے نعش نکال لی

گوجرخان کے علاقے چورہ گائوں سکھو روڈ کے قریب منی ڈیم میں ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سروسز ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے نعش نکال لی

راولپنڈی ۔10ستمبر (اے پی پی):گوجرخان کے علاقے چورہ گائوں سکھو روڈ کے قریب منی ڈیم میں ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سروسز ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی کرتے ہوئے نعش نکال لی۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی سروسز کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی 3 ایمرجنسی وہیکلز موقع پر پہنچیں۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد ارسلان، عمر تقریباً 35 سال کے نام سے ہوئی ہے۔

ریسکیو ٹیموں نےنعش نکال کر متعلقہ حکام کے حوالے کر دی جبکہ واقعہ کی مزید تحقیقات متعلقہ اداروں کی جانب سے کی جا رہی ہیں۔