گورنر بلوچستان سے آرمی پبلک اسکول سیون اسٹریمز کے طلباء کی ملاقات

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں سید کاشف حسین کی قیادت میں آرمی پبلک اسکول سیون اسٹریمز کے طلباء نے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے طلبہ عبداللہ، عبدالرحمن اور عبدالرحیم نے ایک تاریخی اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ انہوں نے 1947 سے 2026 تک پاکستانی عسکری فورسز سے متعلق جاری ہونے والے تمام ڈاک ٹکٹس / پوسٹل اسٹیمپس کو ایک جگہ جمع کیا ہے جو …

کوئٹہ۔ 10 ستمبر (اے پی پی):گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل سے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں سید کاشف حسین کی قیادت میں آرمی پبلک اسکول سیون اسٹریمز کے طلباء نے ملاقات کی۔ واضح رہے کہ بلوچستان کے طلبہ عبداللہ، عبدالرحمن اور عبدالرحیم نے ایک تاریخی اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ انہوں نے 1947 سے 2026 تک پاکستانی عسکری فورسز سے متعلق جاری ہونے والے تمام ڈاک ٹکٹس / پوسٹل اسٹیمپس کو ایک جگہ جمع کیا ہے جو اس سے پہلے کبھی اکٹھی نہیں کی گئی تھیں۔

متروک سمجھے جانے والے اس مشغلہ کو ان طلبہ نے ازسرِنو زندہ کر دیا ہے جو بلوچستان اور اس سکول کیلئے قابلِ تحسین اقدام ہے۔ طلبہ نے اس کامیابی کو اپنے والدین، سکول کے پرنسپلز اور اساتذہ کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کا نتیجہ قرار دیا ہے جن سے تعلیمی اداروں میں رہنمائی کی اہمیت بھی نمایاں ہو کر سامنے آئی ہے۔