گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے گورنر ہائوس میں آنکھوں کے امراض کی آگاہی، تشخیص اور علاج کیلئے لگائے گئے ایک روزہ کیمپ کا افتتاح کردیا۔جمعرات کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق کیمپ میں آنکھوں کے امراض کی تشخیص، علاج اور احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔
آنکھوں کی اصل اہمیت وہی لوگ جانتے ہیں جو بینائی سے محروم ہیں، گورنر سندھ

مزید خبریں
کراچی۔ 10 ستمبر (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے گورنر ہائوس میں آنکھوں کے امراض کی آگاہی، تشخیص اور علاج کیلئے لگائے گئے ایک روزہ کیمپ کا افتتاح کردیا۔جمعرات کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق کیمپ میں آنکھوں کے امراض کی تشخیص، علاج اور احتیاطی تدابیر سے متعلق آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ گورنر ہائوس کے تمام ملازمین کیمپ سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی آنکھوں کا بروقت معائنہ اور علاج کرا رہے ہیں، آنکھوں کے امراض کی بروقت تشخیص اور علاج سے کئی افراد کو بینائی سے محرومی سے بچایا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آنکھوں کی اصل اہمیت وہی لوگ جانتے ہیں جو بینائی سے محروم ہیں، اس لیے بینائی کے امراض کے تدارک کے لیے کی جانے والی ہر کوشش کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔انہوں نے گورنر ہائوس کے باہر احتجاجی کیمپ سے متعلق میڈیا کے سوال پر کہا کہ احتجاجی کیمپ عوام کے لیے پریشانی کا باعث نہیں بننا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی حکومت نہیں چاہتی کہ عوام کو مشکلات یا اضافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم کی خواہش ہے کہ عوام کو حتی الامکان کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔
پاکستان اپنی پٹرولیم ضروریات کے لیے عالمی منڈی سے تیل درآمد کرتا ہے، اس لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین میں عالمی مارکیٹ سمیت تمام متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے میڈیا کے سوال پر گورنر سندھ نے کہا کہ جنگ رکوانے کے لیے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کا خاتمہ اور امن کا قیام پوری دنیا کے مفاد میں ہے۔







