سرگودھا میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے شہید کانسٹیبل کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،مریم نواز شریف

76
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی بہاوالدین زکر یا یونیورسٹی آمد، ہونہار طلبہ میں سکالر شپ چیک تقسم کئے

لاہور۔10مارچ (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ شہید کانسٹیبل محسن عباس کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

اتوار کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے سرگودھا میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے شہید کانسٹیبل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہو ئے کہا کہ سرگودھا کے نواحی علاقے میں تعینات محافظ سکواڈ کانسٹیبل محسن عباس پٹرولنگ کے دوران ڈاکوئوں کی فائرنگ سے شہید ہوگئے،شہید کانسٹیبل نے عوام کی جان ومال کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کیا انکی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ محسن عباس کی قربانی رائیگاں نہیں جا ئے گی ان کے مجرموں کو جلد سے جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جا ئے گی ۔ اس موقع پر انہوں نے آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو شہید کے اہل خانہ کی مکمل دیکھ بھال کرنے کی ہدایت کی۔