سرگودھا ڈویژن نے تیسری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گیمز کرکٹ چیمپئن شپ جیت لی

سرگودھا ڈویژن نے تیسری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (HED) گیمز کرکٹ چیمپئن شپ جیت لی۔ پانچ روزہ یہ چیمپئن شپ سرگودھا میں منعقد ہوئی۔ گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج اور گورنمنٹ کالج آف کامرس سرگودھا نے چیمپئن شپ کے تمام میچوں کی میزبانی کی

سرگودھا ۔ 08 ستمبر (اے پی پی):سرگودھا ڈویژن نے تیسری ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ (HED) گیمز کرکٹ چیمپئن شپ جیت لی۔ پانچ روزہ یہ چیمپئن شپ سرگودھا میں منعقد ہوئی۔ گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج اور گورنمنٹ کالج آف کامرس سرگودھا نے چیمپئن شپ کے تمام میچوں کی میزبانی کی۔ گورنمنٹ انبالہ مسلم گریجویٹ کالج سرگودھا میں کھیلے گئے فائنل میچ میں سرگودھا ڈویژن نے گوجرانوالہ ڈویژن کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کی۔ انعامی تقریب کے دوران، ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز سرگودھا ڈویژن ناہید ناز نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے سرگودھا، گوجرانوالہ اور بہاولپور ڈویژن کے کھلاڑیوں میں میڈلز، سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیے۔

سرگودھا ڈویژن کے حماد امتیاز اور محمد کیف کو چیمپئن شپ کا بہترین بلے باز اور بہترین بولر قرار دیا گیا۔ ڈائریکٹر ایجوکیشن کالجز سرگودھا ڈویژن ناہید ناز نے چیمپئن شپ کے بہترین انعقاد پر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد اظہر عباس راجہ ، وائس پرنسپل شاہد اسلام دانش، ڈاکٹر حافظ محمد رمضان، سارہ سدیدہ، ڈاکٹر گل باز اور دیگر کو مبارکباد دی۔ انعامی تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزسرگودھا پروفیسر محمد ضیاء الحسن، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز خوشاب ڈاکٹر ارم اقبال، گورنمنٹ کالج آف کامرس سرگودھا کے پرنسپل حفیظ رہداری اور دیگر کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔