سرینام کی عدالت کا سابق صدر دیسی بوترسے کی عمر قید کی سزا کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

44
Former President Desi Buterse
Former Suriname president Desi Bouterse speaks during a news conference after the Court Martial of Suriname confirmed a 20-year jail sentence for his involvement in the murder of 15 people while he ruled in 1982 during his military government, in Paramaribo, Suriname August 31, 2021. REUTERS/Ranu Abhelakh

پاراماریبو۔21دسمبر (اے پی پی):سرینام کی عدالت نے سابق صدر دیسی بوترسے کی 20 سال عمر قید کی سزا کو برقرار رکھنے کا فیصلہ سنا دیا۔سابق صدر پر دسمبر 1982 میں سرینام میں اپنے 15 مخالفین کو پھانسی دینے میں کردار ادا کرنے کے الزامات ہیں ۔78 سالہ بوترسے، جن کا کئی دہائیوں تک سرینام کی سیاست پر غلبہ رہا اور 2020 میں انہوں نے پنا عہدہ چھوڑ دیا تھا نے الزامات سے انکار کیا ہے اور یہ ان کی آخری ممکنہ اپیل تھی۔

بوترسے کے پاس اب بھی فیصلے کے خلاف ملک کےصدر سے اپیل کا حق محفوظ ہے ،وہ عالمی عدالت انصاف سے بھی رجوع کر سکتے ہیں ۔