روم ۔ 13 مئی (اے پی پی) امریکہ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز اور روس کی سوتیلانا کزنٹسوا اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ویمنز سنگلز کے کوارٹر فائنل راﺅنڈ میں پہنچ گئیں جبکہ میک ہالے، تمیا بابوس اور کلارا سواریز ناوارو شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئیں۔