سری لنکا ، بس حادثہ میں 15 افراد ہلاک

کولمبو ۔5ستمبر (اے پی پی):سری لنکا میں بس حادثے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے ۔شنہوا کے مطابقسری لنکا کے اووا صوبے میں ایک افسوسناک بس حادثے میں کم از کم 15 افراد جان کی بازی ہار گئے، جب کہ 16 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے۔ یہ حادثہ ایلا-ویلاوایا سڑک پر پیش آیا، جب ایک بس، جس میں بلدیاتی ادارے …

کولمبو ۔5ستمبر (اے پی پی):سری لنکا میں بس حادثے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوگئے ۔شنہوا کے مطابقسری لنکا کے اووا صوبے میں ایک افسوسناک بس حادثے میں کم از کم 15 افراد جان کی بازی ہار گئے، جب کہ 16 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق، بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

یہ حادثہ ایلا-ویلاوایا سڑک پر پیش آیا، جب ایک بس، جس میں بلدیاتی ادارے کے ملازمین تفریحی دورے سے واپس آ رہے تھے، سڑک سے پھسل کر سیکڑوں میٹر گہری کھائی میں جا گری۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن میں پولیس، فوج، فضائیہ، فائر بریگیڈ اور مقامی افراد نے حصہ لیا اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے کچھ افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

مزید خبریں