کولمبو ۔10جولائی (اے پی پی):سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجاپکسے نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ سری لنکن صدر کے اس اعلان کے بعد ملکی دارالحکومت کولمبو میں جاری احتجاج کی شدت میں کمی آئی ہے۔ یہ ملک گیر احتجاج معاشی بحران اور حکومت کی ناکام پالیسیوں کے خلاف کئی ماہ سے جاری ہیں۔ سری لنکن صدر کا یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ روز ہزاروں مظاہرین …
سری لنکا ، صدر گوٹابایا راجاپکسے کا مستعفی ہونےکا اعلان

مزید خبریں
کولمبو ۔10جولائی (اے پی پی):سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجاپکسے نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ سری لنکن صدر کے اس اعلان کے بعد ملکی دارالحکومت کولمبو میں جاری احتجاج کی شدت میں کمی آئی ہے۔
یہ ملک گیر احتجاج معاشی بحران اور حکومت کی ناکام پالیسیوں کے خلاف کئی ماہ سے جاری ہیں۔ سری لنکن صدر کا یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ روز ہزاروں مظاہرین صدارتی محل میں داخل ہوگئے اور صدر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ صدر گوٹابایا پکسے 13 جولائی کو اپنے عہدے سے باقاعدہ طور دستبردار ہو جائیں گے۔








