کولمبو۔18مارچ (اے پی پی):سری لنکا کی سال 2025 کے دوران مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ شنہوا کے مطابق سری لنکا کی معیشت نے 2025 کے دوران 5.0 فیصد کی شرح سے ترقی کی جس کی بڑی وجہ صنعتی سرگرمیوں کی مضبوط کارکردگی رہی۔ محکمہ مردم شماری و شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مجموعی …
سری لنکا ، 2025 کے دوران جی ڈی پی کی شرح نمو 5 فیصد ریکارڈ

مزید خبریں
کولمبو۔18مارچ (اے پی پی):سری لنکا کی سال 2025 کے دوران مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ شنہوا کے مطابق سری لنکا کی معیشت نے 2025 کے دوران 5.0 فیصد کی شرح سے ترقی کی جس کی بڑی وجہ صنعتی سرگرمیوں کی مضبوط کارکردگی رہی۔ محکمہ مردم شماری و شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مجموعی قومی پیداوار موجودہ قیمتوں پر 8.8 فیصد اضافے کے ساتھ 32.75 کھرب روپے (105.2 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال 30.09 کھرب روپے تھی۔
شعبہ وار جائزے کے مطابق صنعت نے سب سے زیادہ 7.8 فیصد شرح سے ترقی کی جبکہ خدمات کے شعبے میں 3.3 فیصد اور زراعت میں 1.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ خدمات کا شعبہ جی ڈی پی میں سب سے بڑا حصہ دار رہا جس کا تناسب 54.6 فیصد رہا جبکہ صنعت کا حصہ 25.4 فیصد اور زراعت کا 8.4 فیصد رہا۔صنعتی ترقی میں تعمیرات، کان کنی اور کھدائی کے شعبوں میں توسیع اور مینوفیکچرنگ میں مجموعی بہتری نے اہم کردار ادا کیا۔
اس کے علاوہ بجلی کی پیداوار، پانی کی فراہمی اور ویسٹ مینجمنٹ کے شعبوں میں بھی مثبت ترقی دیکھنے میں آئی۔2025 کے دوران معاشی سرگرمیوں کو مالی حالات میں بہتری سے بھی سہارا ملا، جس میں شرح سود میں کمی، نسبتاً مستحکم زرِ مبادلہ کی شرح اور مقامی طلب میں اضافہ شامل ہیں۔ گاڑیوں کی درآمد پر عائد پابندیوں کے خاتمے نے بھی تجارت اور متعلقہ خدمات میں سرگرمیوں کو فروغ دیا۔








