سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا

کولمبو ۔ 30 جولائی (اے پی پی) سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) بدھ کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ سری لنکا نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ …

کولمبو ۔ 30 جولائی (اے پی پی) سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل) بدھ کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ سری لنکا نے بنگلہ دیش کی ٹیم کو پہلے ون ڈے میچ میں 91 رنز سے شکست دی تھی اور سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی۔ آئی لینڈرز نے دوسرے میچ میں بھی اپنی عمدہ کارکردگی کی بدولت بنگلہ دیشی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔