سری لنکا اور بھارت کی ویمنز ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 کرکٹ میچ جمعرات کوکھیلا جائے گا

43
President Trophy Grade
President Trophy Grade

دمبولا۔21جون (اے پی پی):سری لنکا اور بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعرات کو رنگیری دمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم، دمبولامیں کھیلا جائے گا۔

سری لنکا کے خلاف سیریز میں شرکت کے لئے بھارتی ٹیم پہلے ہی سری لنکا پہنچ چکی ہے۔ متھالی راج کی ریٹائرمنٹ کے بعد بھارتی ٹیم کی کمان ہرمن پریت کور سنبھالیں گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تینوں ٹی 20 میچز رنگیری دمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم، دمبولامیں ہی کھیلے جائیں گے۔

تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 25 جون کو جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 27 جون کو کھیلا جائے گا۔ تین ٹی 20 میچز کی سیریز کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز یکم جولائی کو ہوگا۔ دوسرا ون ڈے میچ 4 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ تینوں ون ڈے میچز پالے کیلی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، پالے کیلی میں ہی کھیلے جائیں گے۔