محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو آلو کی درجہ بندی کی ہدایت

آلو

 

قصور۔21جون (اے پی پی):محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو آلو کی درجہ بندی کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار 35سے 55ملی میٹر گولائی تک کے انڈے کے سائز کے برابر آلوکوبطور بیج استعمال کرنے کیلئے الگ کرلیں۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے”اے پی پی“کوبتایا کہ کاشتکاروں کو بھرائی سے پہلے آلوؤں پرلگی مٹی اچھی طرح صاف کرلینی چاہئیے اور بھرائی کیلئے پٹ سن کی بوریاں بھی استعمال کرنی چاہئیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈھیلی بھری ہوئی بوریوں کے نرخ ہمیشہ کم لگتے ہیں اسلئے درجہ بندی کرنے پر فصل کے بہترنرخ کا حصول ممکن ہوسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ کٹ لگے یا رگڑ سے خراب ہونیوالے آلوؤں کی بھرائی ہمیشہ صحتمند آلوؤں سے الگ کرنی چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ اس کیلئے بہتر اور آسان طریقہ یہ ہے کہ آلوؤں کو زمین سے نکال کر ٹوکریوں میں بھردیاجائے اور پھر صاف زمین پرپلٹ کر آلوؤں پرلگی تمام مٹی جھاڑ دی جائے