سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ جمعرات سےشروع ہوگا

گال ۔ 10 جولائی (اے پی پی) سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ جمعرات سے گال میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل جنوبی افریقہ اور سری لنکن کرکٹ بورڈ الیون کے درمیان کھیلا گیا ٹور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔