کولمبو ۔ 16 جولائی (اے پی پی) سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 جولائی سے شروع ہو گا، میزبان سری لنکن ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، آئی لینڈرز نے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 278 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر سیریز میں …
سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 جولائی سے شروع ہو گا، آئی لینڈرز کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل
کولمبو ۔ 16 جولائی (اے پی پی) سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 20 جولائی سے شروع ہو گا، میزبان سری لنکن ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، آئی لینڈرز نے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 278 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔ پروٹیز کھلاڑیوں کی پہلے ٹیسٹ میں کارکردگی انتہائی مایوس کن اور بدترین رہی، پروٹیز ٹیم آئی لینڈرز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ کے شعبے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دی، جنوبی افریقن ٹیم پہلی اننگز میں 126 اور دوسری اننگز میں 73 رنز پر ڈھیر ہوئی اور اب دوسرے ٹیسٹ میں بھی اس کے بلے بازوں کا امتحان ہو گا۔ پہلے ٹیسٹ میں شاندار فتح کے بعد سری لنکن کھلاڑی دوسرا ٹیسٹ جیتنے کیلئے پر عزم ہیں تو دوسری جانب پروٹیز ٹیم بھی حساب چکتا کرنے کیلئے پر جوش ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔









