سری لنکا اور نیوزی لینڈکے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 18 ستمبر سے شروع ہوگا

121
نیوزی لینڈ کرکٹ کا سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے الگ الگ سکواڈز کا اعلان

گال۔16ستمبر (اے پی پی):سری لنکا اور نیوزی لینڈکی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 18 سے 23 ستمبر تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم، گال میں شروع ہوگا۔نیوزی لینڈ کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے دورہ پر ہے ،جہاں وہ میزبان آئی لینڈرز کے خلاف 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

سری لنکا اور نیوزی لینڈکے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 18 ستمبر سے گال میں شروع ہوگا۔دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں مہمان نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت مایہ ناز فاسٹ بائولر ٹم سائوتھی کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ 26 سے 30 ستمبر تک گال انٹرنیشنل سٹیڈیم، گال میں ہی کھیلا جائے گا۔