سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ اتوار کو کھیلا جائے گا

اینٹیگوا ٹیسٹ،ویسٹ انڈیزٹیم نے 375رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 34رنز بنالئے
اینٹیگوا ٹیسٹ،ویسٹ انڈیزٹیم نے 375رنز ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 34رنز بنالئے

پالی کیلی ۔ 28 فروری (اے پی پی) سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ اتوار کو انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم پالی کیلی میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا کو مہمان ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ سری لنکن ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 1 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 161 رنز سے شکست دیکر فیصلہ کن برتری قائم کر رکھی ہے۔ مہمان ٹیم سری لنکا کے خلاف اس کی سرزمین پر تین ایک روزہ میچز کے علاوہ دو ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ یکم مارچ کو پالی کیلی میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 4 مارچ کو پالے کیلی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 6 مارچ کو پالے کیلی میں ہی شیڈول ہے۔