سری لنکا میں طوفان کی تباہ کاریاں، پاکستان کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری، مزید 20 ٹن امدادی سامان روانہ

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے سری لنکن متاثرین کے لئے امدادی اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔این ڈی ایم اے نے سری لنکن ائیر لائن کے ذریعے لاہور سے کولمبوکے لئے مزید 20 ٹن امدادی سامان روانہ کیا۔این ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی سامان میں ترپال اور خشک دودھ شامل ہے۔جمعرات کو جاری بیان کے مطابق پاک فوج کی …

اسلام آباد۔4دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے سری لنکن متاثرین کے لئے امدادی اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔این ڈی ایم اے نے سری لنکن ائیر لائن کے ذریعے لاہور سے کولمبوکے لئے مزید 20 ٹن امدادی سامان روانہ کیا۔این ڈی ایم اے کی جانب سے امدادی سامان میں ترپال اور خشک دودھ شامل ہے۔جمعرات کو جاری بیان کے مطابق پاک فوج کی ایلیٹ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سری لنکا میں پہلے سے موجود ہے اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہے۔این ڈی ایم اے کمرشل پروازوں کے ذریعے سری لنکا کو مزید امدادی سامان کی ترسیل جاری رکھے گی۔

پاک فضائیہ کا C-130 طیارہ47 رکنی امدادی ٹیم بشمول 6.5 ٹن ضروری آلات لے کر بھی سری لنکا پہنچ چکا ہے۔این ڈی ایم اے نے 200 ٹن امدادی سامان بذریعہ بحری جہاز بھی سری لنکا روانہ کیا ہے۔پاکستان نیوی کے بحر ی جہاز اورہیلی کاپٹربھی سری لنکا میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے متاثرین کی ہر ممکن امداد کی کوشش جاری رہے گی۔مشکل وقت میں پاکستان کی امدادی سرگرمیاں سری لنکا کے عوام کے ساتھ گہری دوستی اور علاقائی یکجہتی کے عزم کا مظہر ہیں۔