36.1 C
Islamabad
اتوار, مئی 18, 2025
ہومقومی خبریںسری لنکا نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران پاکستان بھر میں دوہزار...

سری لنکا نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران پاکستان بھر میں دوہزار سے زائد مریضوں کے مفت کا رنیا ٹرانسپلانٹ کئے

- Advertisement -

اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):سری لنکا نے گزشتہ پانچ سالوں کے دوران پاکستان بھر میں 2,000 سے زائد مریضوں کے مفت کا رنیا ٹرانسپلانٹ کئے ہیں ،اس اقدام سے نہ صرف مریضوں کی بینائی بحال ہوئی بلکہ کارنیا کے اندھے پن میں مبتلا افراد کے لیے یہ امید کی ایک کرن بھی ہے۔

اے پی پی کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ نے کہا کہ انسانی خدمت سفارت کاری کی ایک طاقتور شکل ہے، یہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی احترام اور افہام و تفہیم کو بھی فروغ دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا ہمیشہ یہ یقین رہا ہے کہ حقیقی قیادت خدمت میں مضمر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کارنیا ڈپلومیسی انسانی امداد اور ہمدردی کے ذریعے اقوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتی ہے۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انسان دوستی سفارت کاری گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی تنظیموں نے ہمدردانہ سفارت کاری کے نمونے کے طور پر کام کی تعریف کی ہے۔یاسین جوئیہ نے کہا کہ ہم اپنا کام جاری رکھنے اور رسائی بڑھانے کیلئے پرعزم ہیں،

ہمارا مقصد زیادہ سے زیادہ ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنا اور دوسروں کو اس کوشش میں شامل ہونے کی ترغیب دینا ہے۔انہوں نے ان عطیات پر سری لنکا پاکستان فرینڈشپ ایسوسی ایشن اور سری لنکا آئی بینک کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=598433

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں