اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):معرکہ حق میں تاریخی فتح پر یوم تشکر کے سلسلہ میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر اور ممتاز کاروباری شخصیات ڈاکٹر شاہد رشید بٹ اور پاکستان بزنس نیٹ ورک کے صدر عمر شاہد بٹ نے اپنے سیکرٹریٹ میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں معرکہ حق میں تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو زبردست خراج …
معرکہ حق میں تاریخی فتح پر معروف کاروباری شخصیات کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد،افواج پاکستان کو خراج تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):معرکہ حق میں تاریخی فتح پر یوم تشکر کے سلسلہ میں افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر اور ممتاز کاروباری شخصیات ڈاکٹر شاہد رشید بٹ اور پاکستان بزنس نیٹ ورک کے صدر عمر شاہد بٹ نے اپنے سیکرٹریٹ میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں معرکہ حق میں تاریخی فتح پر افواج پاکستان کو زبردست خراج تحسین اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر خصوصی طور پر تیار کردہ کیک کاٹا گیا ۔
اس خصوصی تقریب میں جناح سپر مارکیٹ کے صدر اسد عزیز اور سپر مارکیٹ ایف سکس کے صدر شہزاد عباسی، سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر جی جی جمال، نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی ، جسٹس ریٹائرڈ مدثر خالد عباسی، سینئر صحافی ملک منظور احمد، ملک ندیم، اختر جمیل عباسی، خورشید قریشی، حمزہ رحمان، اسلام آباد چیمبر کے سابق صدر باصر داد، سلمان ڈار، عثمان خان بن راشد، حسبی احمد اور پرویز عباسی نے شرکت کی ۔ اس موقع پر میزبان ڈاکٹر شاہد رشید بٹ، عمر شاہد بٹ، ڈاکٹر جی جی جمال، جمیل عباسی، مدثر خالد عباسی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہماری بہادر مسلح افواج نے پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا،
پاکستان ،بھارتی جارحیت کو ناکام بنا کر اس خطے کی بڑی دفاعی قوت بن کر ابھرا ہے۔ مقررین نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنگ کی موثر حکمت عملی تیار کی ، پاکستان کی اس عظیم الشان فتح کی وجہ سے اقوام عالم میں پاکستان کا نام روشن ہو گیا ہے، مقررین نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے پاک فوج نے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔
مقررین نے کہا کہ پاک فضائیہ نے چند گھنٹوں میں دشمن کی افواج کو نیست و نابود کر دیا ،اگر بھارت نے دوبارہ جارحیت کی کوشش کی تواس سے زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عسکری و سیاسی قیادتِ نے انتہائی بردباری کا مظاہرہ کیا ہے، اتحاد وقت کی ضرورت ہے، پاکستان نے سفارتی محاذ پر بھی شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ تقریب کے تمام شرکا نے ڈاکٹر شاہد رشید بٹ اور عمر شاہد بٹ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ یہ ایک منفرد تقریب تھی جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔








