کولمبو ۔ 06 مارچ (اے پی پی) کوسل پریرا کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت سری لنکا نے بھارت کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں فاتحانہ آغاز کیا، میزبان ٹیم نے 175 رنز کا ہدف 18.3 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، تھسارا پریرا نے 22 اور شناکا نے 15 ناقابل شکست رنز بنا کر بھارت کی جیت کی امیدوں پر پانی پھیر دیا، کوسل پریرا نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارتی باﺅلرز کی خوب دھنائی کی۔ انہوں نے 37 گیندوں پر 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 66 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ دھون کی 90 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، کوسل پریرا میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ منگل کو سہ ملکی سیریز کے ابتدائی میچ میں سری لنکن قائد دنیش چندیمل نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا،