کولمبو۔3جنوری (اے پی پی):سری لنکا نے دورہ زمبابوے اور افغانستان کیلئے تین مختلف کپتانوں کا اعلان کردیا، آل رائونڈر دھننجیا ڈی سلوا ٹیسٹ کپتان، کوشل مینڈس ون ڈے اور ونیندو ہسارنگا ٹی ٹونٹی سکواڈ کی قیادت کریں گے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب سری لنکا نے تینوں فارمیٹس کے لئے الگ الگ کپتانوں کا اعلان کیا ہے ۔ بدھ کے روز کولمبو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیف سلیکٹر …
سری لنکا کا دورہ زمبابوے اور افغانستان کیلئے تین مختلف کپتانوں کا اعلان

مزید خبریں
کولمبو۔3جنوری (اے پی پی):سری لنکا نے دورہ زمبابوے اور افغانستان کیلئے تین مختلف کپتانوں کا اعلان کردیا، آل رائونڈر دھننجیا ڈی سلوا ٹیسٹ کپتان، کوشل مینڈس ون ڈے اور ونیندو ہسارنگا ٹی ٹونٹی سکواڈ کی قیادت کریں گے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب سری لنکا نے تینوں فارمیٹس کے لئے الگ الگ کپتانوں کا اعلان کیا ہے
۔ بدھ کے روز کولمبو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیف سلیکٹر اوپل تھارنگا نے کہا کہ میری ترجیح تینوں فارمیٹس میں ایک ہی کپتان کا تقرر تھا لیکن اس وقت اپنے پاس دستیاب کھلاڑیوں کو مدنظر رکھ کر یہ فیصلہ کرنا پڑ رہا ہے۔
سلیکٹرز نے 28 سالہ کوشل مینڈس کو آئندہ ون ڈے ورلڈ کپ2027 تک کپتان برقرار رکھنے کا عزم کیا ہے، مینڈس نے بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے دوران فٹنس مسائل کا شکار ہونے والے کپتان داسن شناکا کی غیر موجودگی میں بہترین انداز میں ذمہ داری سنبھالی تھی۔ ونیندو ہسرنگا رواں سال جون میں ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں شروع ہونے والے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لئے ٹیم کی قیادت کریں گے۔
اس کے بعد سری لنکا افغانستان کے خلاف تین ٹی ٹونٹی، تین ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا۔ زمبابوے کے خلاف ون ڈے سکواڈ میں کپتان کوشل مینڈیس، چیراتھ اسالنکا، پاتھم نسانکا، اویشکا فرنینڈو، سدیرا سماراوکرما، ساہان اراچیگے، مہیش تھیکشانا، دلشان مدوشنکا، دشمانتھا چمیرا، دنیتھ ویلالاگے، پرامود مدوشن، جیفری وینڈرسے، اکیلا دھننجایا، ونیندو ہسارنگا شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 6 جنوری سے کولمبو میں شروع ہوگا۔








