قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے زیارت میں پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج حملے کی شدید مذمت کی ہے
قائم مقام صدر کی زیارت میں پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج حملے کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جولائی (اے پی پی):قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے زیارت میں پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق قائم مقام صدر نے کہا کہ قومی سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے شہید پولیس افسران اور اہلکاروں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔ قائم مقام صدر نے شہدا کے لیے بلندی درجات، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔








