میاں محمود الرشید نے 10 سال قید کی سزا لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید نے 9 مئی کے مقدمے میں سنائی گئی 10 سال قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

لاہور۔7جولائی (اے پی پی):پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید نے 9 مئی کے مقدمے میں سنائی گئی 10 سال قید کی سزا کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ اپیل میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ حقائق اور شواہد کے برعکس ہے، اس لیے سزا کالعدم قرار دی جائے۔لاہور ہائیکورٹ میں میاں محمود الرشید نے اپنے وکیل سکندر ذوالقرنین کی وساطت سے اپیل دائر کی۔

مزید خبریں