راولپنڈی ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بدھ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ …
سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ابتدائی ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ،

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) سری لنکا کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بدھ کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہے، اس لئے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ کرونا رتنے کا کہنا تھا ہمارے پلیئرز ان کنڈیشنز میں کھیلنے کے عادی ہیں اور کوشش ہوگی کہ پاکستان کے خلاف سکور بورڈ پر بڑا ٹوٹل سجائیں۔ عابد علی اور عثمان شنواری نے قومی ٹیم کی طرف سے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا۔ یاسر شاہ کو ٹیسٹ سکواڈ سے ڈراپ کیا گیا ہے۔ پاکستان کے تمام 11 کھلاڑی سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر پہلا ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو ٹاس جیتنے کے بعد سری لنکن ٹیم کی طرف کپتان ڈیموتھ کرونارتنے اور اوشاڈا فرنینڈو نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پاکستان کی طرف سے محمد عباس نے بائولنگ اٹیک کیا۔ پہلے ٹیسٹ میچ کے لئے پاکستان ٹیم کپتان اظہر علی، شان مسعود، عابد علی، بابر اعظم، حارث سہیل، اسد شفیق، محمد رضوان، عثمان خان شنواری، محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی پر مشتمل ہے۔ سری لنکن ٹیم میں کپتان دیموتھ کرونارتنے، اوشاڈا فرنینڈو، کوسال مینڈس، دنیش چندیمل، انجیلو میتھیوز، دھننجیا ڈی سلوا، نیروشان ڈیکویلا، دلروان پریرا، وشو فرنینڈو، قصون راجیتھا اور لہیرو کمارا شامل ہیں۔ راولپنڈی میں ابتدائی ٹیسٹ میچ میں رچرڈ کیٹل برو اور مائیکل گف آن فیلڈ امپائرز ہیں، رچرڈ لنگورتھ تھرڈ اور شوزب رضا فورتھ امپائر کی زمہ داری نبھا رہے ہیں جبکہ میچ ریفری کے فرائض 63 سالہ اینڈی پائیکرافٹ سرانجام دے رہے ہیں۔






