تھانہ اٹک خورد پولیس نے ماں اور بہن کو بےدردی سے قتل کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتارکرلیا۔
اٹک خورد پولیس نے ماں بہن کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتارکر لیا

مزید خبریں
حضرو۔ 03 جولائی (اے پی پی):تھانہ اٹک خورد پولیس نے ماں اور بہن کو بےدردی سے قتل کرنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ مورخہ 13.06.2026 کو تھانہ اٹک خورد کے علاقہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ملزم کامران خان نے مبینہ طور پر جواء کھیلنے کے لیے رقم نہ ملنے پر اپنی والدہ اور بہن پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجہ میں دونوں موقع پر جاں بحق ہو گئیں، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ اٹک خورد پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا۔ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان کی ہدایات پر ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی ذرائع اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کامران خان ولد محمد لیاقت سکنہ دکھنیر تحصیل و ضلع اٹک کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی.








