زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی طورپر3.954ارب ڈالرکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی طور پر 3.954 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی طورپر3.954ارب ڈالرکانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق جون2025 کے اختتام پرزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 18.091ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 12.728ارب ڈالراورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5.363ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جو2.54ماہ کی درآمدات کیلئے کافی تھا،24جون 2026کوزرمبادلہ کے ملکی ذخائرکاحجم 22.045ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 16.527ارب ڈالراورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5.517ارب ڈالرریکارڈکیاگیا،گزشتہ مالی سال کے دوران سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طورپر3.799ارب ڈالراورکمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں 154ملین ڈالرکااضافہ ہوا،زرمبادلہ کے موجودہ ذخائر2.91ماہ کی درآمدات کیلئے موثرہے۔








