لاہور کی ایف آئی اے بینکنگ کورٹ نے بے نامی اکاونٹس سے 7 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے مقدمے میں کمپنی کے سی ای او شیخ منیر سمیت پانچ ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر مزید دلائل کے لیے آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 10 جولائی تک ملتوی کر دی۔
بینکنگ کورٹ نے بے نامی اکاونٹس سے 7 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے مقدمے کی سماعت ملتوی کر دی

مزید خبریں
لاہور۔3جولائی (اے پی پی):لاہور کی ایف آئی اے بینکنگ کورٹ نے بے نامی اکاونٹس سے 7 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشن کے مقدمے میں کمپنی کے سی ای او شیخ منیر سمیت پانچ ملزمان کی عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر مزید دلائل کے لیے آخری موقع دیتے ہوئے سماعت 10 جولائی تک ملتوی کر دی۔ دوران سماعت ایف آئی اے کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا عزیر نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے اکائونٹس سے 7 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ اسی مقدمے میں شریک ملزم مظہر کی ضمانت لاہور ہائیکورٹ پہلے ہی خارج کر چکی ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے اکاونٹس جعلی دستخطوں سے کھلوائے گئے جبکہ جن افراد کے نام پر اکائونٹس کھولے گئے انہوں نے ان سے لاتعلقی ظاہر کر دی۔ایف آئی اے نے عدالت سے ملزمان کی ضمانتیں خارج کرنے کی استدعا کی۔








