وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی وژن کےمطابق اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ کی زیر نگرانی میں ستھرا پنجاب پروگرام جاری ہے
اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کی زیر نگرانی وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ستھرا پنجاب پروگرام جاری

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 03 جولائی (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی وژن کےمطابق اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ کی زیر نگرانی میں ستھرا پنجاب پروگرام جاری ہے۔سیالکوٹ کی تحصیل سمبڑیال میں ائیرپورٹ چوک ،ڈرائی پورٹ چوک ،سمبڑیال شہر، پل نہر اپر چناب اور مین روڈ کو خوبصورت لائٹوں و خوبصورت پینٹنگ سے سجایا گیا ہے،انتہائی خوبصورت اور منظم میٹ، فروٹ ،سبزی اور خوبصورت فلاور مارکیٹ بھی قائم کی گئی ہے ، اس وقت سمبریال پل نہر کو مرمت کرکے خوبصورت ڈیزائن کیا گیا ہے ۔سمبڑیال شہر اور سیالکوٹ ائیرپورٹ روڈ کی صفائی ستھرائی اور فٹ پاتھ پر رنگ روغن کا کام جاری ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر کی نہ صرف شہر بلکہ گائوں گائوں بھی ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی مہم جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر روزانہ کی بنیاد پر شہر کا سروے کررہے ہیں اور ناجائز تجاوزات، غیرقانونی منی پٹرول پمپ ،ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی ریڑھی بانوں اور تھڑوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی طرح ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ٹٰی ایم اے سمبڑیال کا عملہ صفائی ستھرائی میں بھرپور حصہ لے رہا ہے ،شجرکاری مہم کے تحت گرین بیلٹ پر پودوں کی دیکھ بھال اور ان کو پانی دینے کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔








