سپیکر قومی اسمبلی کا دانہ سر بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دانہ سر میں بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے

اسلام آباد۔3جولائی (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے دانہ سر میں بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر سردار ایاز صادق نے اللہ تعالیٰ سے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔سپیکر سردار ایاز صادق نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی بھی دعا کی۔

مزید خبریں