سری لنکا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جامع اقدامات سے صحیح سمت پر گامزن ہے، عالمی ادارہ صحت

کولمبو۔ 12 مئی (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ سری لنکا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے منتقلی اور روابط کا پتہ لگانے، ٹیسٹنگ ، آئیسولیشن کے اقدامات میں اضافہ اور علاج کی حکمت عملی سے صحیح سمت پر گامزن ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ کووڈ۔19 کے لئے متاثرہ افرادکے رابطوں کی بہتر جانچ کے نتیجے میں انفیکشن …

کولمبو۔ 12 مئی (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ سری لنکا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے منتقلی اور روابط کا پتہ لگانے، ٹیسٹنگ ، آئیسولیشن کے اقدامات میں اضافہ اور علاج کی حکمت عملی سے صحیح سمت پر گامزن ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ کووڈ۔19 کے لئے متاثرہ افرادکے رابطوں کی بہتر جانچ کے نتیجے میں انفیکشن کی شناخت میں اضافہ ہوا ہے۔ کورونا وائرس پر ممکنہ طور پر قابو پانا سری لنکا کی اولین ترجیح ہے یہی وجہ ہے کہ وائرس کی ایک سے دوسرے فرد میں منتقلی میں رکاوٹ پیدا کرنے اور اس کے خاتمے کے جامع نقطہ نظر کا استعمال کرتے ہوئے مجموعی مقصد کے ساتھ سری لنکا میں رسپانس پلان پر عمل درآمد کیا جاتا ہے۔ ادارے نے بتایا کہ مزید برآں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ورکرز کے تحفظ اور ذاتری حفاظتی سامان کی فراہمی کی یقینی بنانا اولین ہونی چاہئے اور مقامی بدعات نے ان میں سے بعض میں دباﺅ میں کمی کی ہے تاہم کیسز میں اضافے کی صورت میں مناسب سٹاک کو یقینی بنانا ہو گا۔ سری لنکا میں کورونا وائرس کے باعث9 اموات ہو چکی ہیں جبکہ متاثرہ کیسز کی تعداد 850 ہے جن میں سے 300 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزید خبریں