ریاض ۔31جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کی قومی آئل کمپنی ( آرامکو )کی ڈیجیٹل تبدیلی کا عمل تیزکرنے کے لیے مجموعی طور پر 7.2 ارب ڈالر مالیت کے 100 سے زائد مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے ہیں۔
سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان معاہدوں پرسعودی عرب کے شہرظہران میں منعقدہ ساتویں سالانہ آئی کے ٹی وی اے فورم کے موقع پردست خط کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی ایک پائیدار، متنوع اورعالمی سطح پر مسابقتی صنعتی ماحولیاتی نظام کوآگے بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔