سعودی امدادی ادارے کے ایس ریلیف کی جانب سے سوڈان اور شام کے ضرورت مند خاندانوں میں حفظانِ صحت کی کٹس تقسیم

ریاض ۔22جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے امدادی ا ادارے ( کے ایس ریلیف )نے سوڈان اور شام میں بے گھر اور ضرورت مند خاندانوں میں حفظانِ صحت کی کٹس تقسیم کی ہیں۔العربیہ اردو کے مطابق کے ایس ریلیف نے سوڈان کی ریاست سنار میں ضرورت مندوں کو 620 کٹس دیں جس سے 3,100 افراد مستفید ہوئے۔ ادارے نے سوڈان میں دریائے نیل کی ریاست میں 2,175 افراد کو 435 …

ریاض ۔22جولائی (اے پی پی):سعودی عرب کے امدادی ا ادارے ( کے ایس ریلیف )نے سوڈان اور شام میں بے گھر اور ضرورت مند خاندانوں میں حفظانِ صحت کی کٹس تقسیم کی ہیں۔العربیہ اردو کے مطابق کے ایس ریلیف نے سوڈان کی ریاست سنار میں ضرورت مندوں کو 620 کٹس دیں جس سے 3,100 افراد مستفید ہوئے۔

ادارے نے سوڈان میں دریائے نیل کی ریاست میں 2,175 افراد کو 435 شیلٹر کٹس فراہم کیں ۔شام میں گروپ نے گزشتہ سال کے زلزلے سے متاثرہ 769 خاندانوں کے 4,614 افراد کے لیے ادلب گورنری میں 796 حفظانِ صحت کی کٹس تقسیم کیں، وہاں متاثرہ خاندانوں کو خوراک کے 769 پارسل بھی دیے گئے۔