سعودی امداد سے عالمی مہم کو تقویت ملے گی، ڈبلیو ایچ او

نیویارک ۔ 18 اپریل (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے پچاس کروڑ ڈالر کی خطیر رقم دینے پر جی ٹوئنٹی کے قائد ملک سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے ممنونیت اور قدرو منزلت کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر …

نیویارک ۔ 18 اپریل (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس ایڈہانوم نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے پچاس کروڑ ڈالر کی خطیر رقم دینے پر جی ٹوئنٹی کے قائد ملک سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے ممنونیت اور قدرو منزلت کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے امید ظاہر کی کہ جی ٹوئنٹی کے دیگر ممبر ممالک بھی شاہ سلمان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نئے کورونا وائرس پر قابو پانے کی عالمی مہم میں حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 500 ملین ڈالر کے عطیے پر سے کورونا کی وبا سے نمٹنے کے سلسلے میں عالمی مشن کو تقویت پہنچے گی۔

مزید خبریں